
لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد وہاں مقیم پاکستان شہریوں کے انخلا کیلیے پاکستانی سفارت خانہ متحرک ہو گیا ہے۔
وزارت خارجہ اسلام آباد کے ترجمان کے مطابق بیروت میں پاکستانی سفارت خانے کو پاکستانیوں کے انخلا کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اور پاکستانی سفارتی عملہ لبنان میں پھنس جانے والے پاکستانیوں کو انخلا کے لیے سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
وزارت خارجہ نے لبنان کی صورتحال کے پیش نظر اپنے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو متحرک کر دیا اور لبنان میں مقیم پاکستانی شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو کرائسس مینجمنٹ یونٹ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق بیروت میں پاکستانی سفارت خانے کا عملہ 24 گھنٹے واٹس ایپ پر دستیاب ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News