یوکرین نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے روس کی دو توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد ان میں آگ لگ گئی ہے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کے 158 سے زائد ڈرون طیاروں نے دارالحکومت ماسکو سمیت ملک کے 15 علاقوں کو نشانہ بنایا۔
روسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
لیکن شہر کے میئر نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں ماسکو میں ایک آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی ہے۔
سرگئی سوبیانن نے بتایا کہ کم از کم 11 ڈرون طیاروں نے دارالحکومت اور آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔
دریں اثنا، روسی دارالحکومت سے 75 میل (120 کلومیٹر) دور، ٹیور کے علاقے میں، کوناکوو پاور اسٹیشن کے قریب زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاور اسٹیشن میں آگ لگ گئی ہے۔
علاقے کے گورنر ایگور روڈنیا نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ کوناکوفسکی ضلع میں ایک حملے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
مقامی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈرون طیاروں نے ماسکو کے علاقے میں کاشیرا پاور پلانٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے نتیجے میں کوئی آگ، نقصان یا ہلاکت نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
