Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقدس پاکستانیوں کا خون گرا ہے اس کا بدلہ لیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

مقدس پاکستانیوں کا خون گرا ہے اس کا بدلہ لیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مقدس پاکستانیوں کا خون گرا ہے اس کا بدلہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ دہشت گرد ان کو اکثر دیکھا ہے ان کو اسپیس دی جاتی ہے، یہ دہشت گرد ہیں ان کو ناراض بلوچ نہ کہا جائے، اسٹیٹ کی رٹ کو ہم اسٹیبلش کرے گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوں گے ظالم کا ساتھ نہیں دیا جا سکتا، گڈ اور بیڈ وائیلنس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جھتوں کے بندوق کی نوک پر دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

میں آج لاہور آیا تھا فاتحہ کے لئے احمد قریشی کو بے دردی سے شہید کیا گیا تھا، احمد قریشی نے جواں مردی کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

Advertisement

سرفراز بگٹی نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو کہنا چاہتا ہوں کسی بلوچ نے کسی پنجابی کو نہیں مارا، دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو مارا ہے، ریاست اپنے معصوم شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، بی ایل اے نے نو جگہ پر حملہ کیا وہ تمام سافٹ ٹارگٹ تھے، ان کی کیپسٹی تو نہیں ہے اسی لیے سافٹ ٹارگٹ کو انھوں نے تلاش کرنا ہے اور مزدور سافٹ تارگٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظلم کا انجام بہت بھیانک ہے ہمارے دل شہداء کے ورثاء کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم اس پر انتہائی غمگین ہیں۔

یہ را فنڈڈ وار ہے، دہشت گردوں کا قوم پرستی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان کو اس لئے ٹارگٹ کیا جارہا ہے تاکہ پاکستان کو ٹارگٹ کیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر