Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرتگال، جنگلات میں لگی خوفناک آگ بے قابو، یورپ سے مدد کی اپیل

Now Reading:

پرتگال، جنگلات میں لگی خوفناک آگ بے قابو، یورپ سے مدد کی اپیل

پرتگال کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ بے قابو ہو گئی ہے حکام نے یورپی ممالک سے مدد کی اپیل کر دی ہے۔

ضلع اویرو میں 800 سے زائد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، جہاں پولیس نے موٹر ویز کو بند کردیا اور متعدد دیہات کو خالی کرا لیا۔

پرتگال نے پیر کے روز آگ بجھانے کے لیے مزید طیاروں کی ضرورت پر زور دیا ہے کیونکہ وسطی اور شمالی علاقوں میں کم از کم 15 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہیں، جن میں سے ایک میں البرگریا ویلہا قصبے کے مضافات میں واقع مکانات جل کر خاکستر ہو چکے ہیں۔

تیز ہواؤں اور تیز درجہ حرارت کی وجہ سے لگنے والی آگ سے نکلنے والے گہرے دھوئیں نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس ضلع میں پانی سے آگ بجھانے والے آٹھ طیارے تعینات کیے ہیں۔

Advertisement

حکومت نے یورپی یونین کے سول پروٹیکشن میکانزم کے تحت یورپی کمیشن سے مزید طیاروں کی درخواست کی جسے ریسی ای یو کے نام سے جانا جاتا ہے۔

البرگاریا ویلہا کے میئر انتونیو لوریرو نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تقریبا 25 ہزار کی آبادی والے شہر کے صنعتی اور رہائشی احاطے میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 1500 فائر فائٹرز تعینات ہیں جہاں ہفتے کے اختتام پر درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا اور پیر اور منگل کو بھی درجہ حرارت بلند رہنے کا امکان ہے۔

پرتگال اور ہمسایہ ملک اسپین میں سال کے آغاز کے بعد معمول سے کم آگ لگی ہے۔ لیکن دونوں تیزی سے گرم اور خشک حالات کے خطرے سے دوچار ہیں جس کا ذمہ دار سائنسدانوں نے گلوبل وارمنگ کو قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر