 
                                                                              امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ تاجر دوست اسکیم تاجر دشمن اسکیم ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان وسائل سے مالامال اور باصلاحیت لوگوں کا وطن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹڈیز کے مطابق پاکستان میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ یہ تیزی سے ترقی کر سکتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تاجر دوست اسکیم تاجر دشمن اسکیم ہے، ٹیکسز کی بھرمار کی وجہ سے بزنس طبقہ ترقی نہیں کر پا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 77 سالوں سے پاکستان پر حکومت کرنے والے طبقہ میں 33 سال مارشل لا کے تھے، باقی ادوار میں بھی انہوں نے اپنی مرضی چلانے کے انتظامات کر رکھے تھے۔
سربراہ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو عقل کل سمجھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہر مسئلے کا حل بندوق سے نکالا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 125 ریگولیٹریز اداروں میں بیوروکریسی بیٹھی حکومت کر رہی ہے، جمہوریت میں عوام سپریم ہوتی ہے، پاکستان میں بیوروکریسی کو آقا اور عوام کو غلام بنانے کی تربیت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انگریزوں نے جاگیر داروں کو ہم پر مسلط کیا جو آج تک ہم پر حکومت کر رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ ان سارے جاگیر داروں نے گزشتہ سال 2 ارب کا ٹیکس دیا جبکہ نوکری پیشہ افراد نے 368 ارب روپے کا ٹیکس دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 