چیف جسٹس توسیع کے خواہش مند نہیں، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ چیف جسٹس کسی قسم کی توسیع کے خواہش مند نہیں ہیں۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کے بعد مجھ سے بات کی، چیف جسٹس کا اس حوالے سے مؤقف واضح ہے۔
اعظم نذیرتارڑکا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے واضح کہا تھا توسیع میں دلچسپی نہیں رکھتے، دو تہائی اکثریت کی بات توتب ہو جب توسیع ہو۔
دوسری جانب سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق قانون سازی آج ہونے کا امکان ہے۔ سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
