Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے

Now Reading:

آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے

بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی؛ محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔ مون سون بارشوں کا سپیل 4 ستمبر تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 2 سے 3 ستمبر کے دوران راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانولہ، خوشاب سرگودھا، میانوالی اور چنیوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔ لاہور، قصور، نارووال، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، جھنگ اور میانوالی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 3 سے 4 ستمبر تک جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، بہاولنگر، خان پور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، لیہ، راجن پور اور رحیم یارخان میں وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔ پنجاب کے تمام دریاؤں وندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پرہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ چناب، راوی، جہلم اورستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے۔ راجن پور اور ڈیرہ غازی خان ہل ٹورنٹس میں بھی نارمل صورتحال ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 79 فیصد ،تربیلا ڈیم میں 100 فیصد ہے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق فی الوقت پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا ہےکہ عوام الناس سے التماس ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر