ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب فائرنگ کا تبادلہ، 3 دہشت گرد ہلاک
ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک، دو فرارہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پرفائرنگ کردی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ دو فرار ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے 3 دستی بم، تین ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوزوائر، دو رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی ٹیموں نے موٹروے ننکانہ انٹرچینج اکے قریب ناکہ بندی کرلی، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، دہشت گرد لاہور پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
