Advertisement
Advertisement
Advertisement

بینچ میں بیٹھنے سے معذرت؛ جسٹس منیب اختر کا خط منظرِ عام پر آگیا

Now Reading:

بینچ میں بیٹھنے سے معذرت؛ جسٹس منیب اختر کا خط منظرِ عام پر آگیا
جسٹس منیب اختر

بینچ میں بیٹھنے سے معذرت؛ جسٹس منیب اختر کا خط منظرِ عام پر آگیا

سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اخترکے خط کے مندرجات سامنے آ گئے

جسٹس منیب اختر کی جانب سے لکھے گئے خط کے مندرجات کے مطابق 63 اے نظرثانی کیس آج پانچ رکنی لارجر بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقررکیا گیا، پانچ رکنی بنچ 23 ستمبر کی ججز کمیٹی میں ترمیمی آرڈیننس کے تحت تشکیل دیا گیا۔

خط میں لکھا گیا کہ ترمیمی آرڈیننس کے تحت بنچزکی تشکیل پرسینئرجج نے خط میں آئینی سوالات اٹھائے ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے جواب میں سینئرجج کو خط لکھا۔ چیف جسٹس نے اپنے خط میں آئینی سوالات کا جواب نہیں دیا۔۔

جسٹس منیب اخترنے خط میں کہا کہ افسوس کی بات ہے چیف جسٹس کے خط پر ایک میم چلی۔ خط آرٹیکل 63 اے نظر ثانی معاملہ پر چیف جسٹس قاضی فائز پہلے کمیٹی اقلیتی میں تھے۔ کمیٹی کی گذشتہ میٹنگ میں چیف جسٹس نے سینئرجج کی سربراہی میں بنچ تشکیل دینے کی رائے دی۔

انھوں نے خط میں لکھا کہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی اب بنچ کے سربراہ کیوں بنے وجوہات سامنے نہیں آئی۔ لارجر بنچ میں ایڈہاک جج جسٹس مظہرعالم میاں خیل کو شامل کیا گیا۔ 19 جولائی کی ججز کمیٹی میں ایڈہاک ججزکے امورطے کرلیں تھے۔

Advertisement

جسٹس منیب اخترکے خط کے مندرجات کے مطابق یہ درست ہے کہ جسٹس مظہرعالم میاں خیل فیصلہ دینے والے بنچ کا حصہ تھے۔ جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی بنچ میں شمولیت آرٹیکل 182 کیخلاف ہے۔ 63 اے نظرثانی سماعت کیلئے تشکیل بنچ میں موجودہ حالات میں شمولیت سے معذرت کرتا ہوں۔

انھوں نے خط میں مزید کہا کہ میری معذرت کو کیس سننے سے انکار نہ سمجھا جائے۔ میرا خط 63 اے نظر ثانی کیس کی فائل کا حصہ بنایا جائے۔ بنچ میں عدم موجودگی کوغلط مطلب نہ سمجھا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر