
انڈونیشیا کے 79 ویں قومی دن کے حوالے سے کراچی کے نجی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے خصوصی شرکت کی، تقریب میں مختلف ممالک کے کونسل جنرل دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوئے۔
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے انڈونیشیا کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ حکومت کی طرف سے انڈونیشیا کی عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کی آزادی کیلئے برصغیر کے عظیم لیڈر قائداعظم محمد علی جناح نے بھرپور حمایت کی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آزادی سے قبل ہی دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہوئے، دونوں اسلامی ممالک کے درمیان سیاسی، سماجی تعلقات دیرینہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ثقافتی و سیاحتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی پروگرامز کرائے جائیں گے۔
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقارعلی شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کی لازوال دوستی ہمیشہ مضبوط رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News