 
                                                                              امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اہم دورے پر یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچ گئے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی روس کے خلاف جنگ کے ایک اہم موڑ پر یوکرین کے اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتوں کے سلسلے میں بدھ کے روز کیف پہنچے۔
بلنکن نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی اور دیگر سے براہ راست سننا چاہتے ہیں کہ جنگ میں کیف کے مقاصد کیا ہیں اور ان کے حصول میں واشنگٹن کیا مدد کر سکتا ہے۔
امکان ہے کہ زیلینسکی اپنے اتحادیوں سے اپیل کریں گے کہ وہ یوکرین کو روسی علاقے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے امریکی اے ٹی اے سی ایم ایس اور برٹش اسٹورم شیڈوز سمیت مغربی میزائل داغنے کی اجازت دیں تاکہ ماسکو کی حملے کرنے کی صلاحیت کو محدود کیا جا سکے۔
مغربی ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ بلنکن اور لیمی یوکرین پر اس کے اسٹریٹجک مقاصد کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔
واشنگٹن اور بعض یورپی دارالحکومتوں میں تشویش پائی جاتی ہے کہ ایسا کرنے سے روس کو مغرب کے ساتھ براہ راست تصادم کی طرف اکسایا جائے گا۔
جبکہ حکام یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ اگر یوکرین کو جنگ کو اپنے حق میں موڑنا ہے تو اسے مزید مدد کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 