Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، لاہور، اسلام آباداور پشاور سمیت دیگر شہروں میں ڈینگی کاخطرہ، الرٹ جاری

Now Reading:

کراچی، لاہور، اسلام آباداور پشاور سمیت دیگر شہروں میں ڈینگی کاخطرہ، الرٹ جاری
ڈینگی

اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران67 ڈینگی کے مریض رپورٹ

محکمہ صحت نے ڈینگی کے خطرے کے پیشِ نظر کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد اوردیگرشہروں کے لیے ڈینگی الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مون سون کے بعد کے موسم میں 20 ستمبرسے 5 دسمبر2024 کے دوران ممکنہ ڈینگی پھیلنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ موسمی حالات، جن میں زیادہ نمی اور بارش شامل ہیں، نے ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے موزوں ماحول پیدا کر دیا ہے۔

ڈینگی کے آغاز کا امکان اس وقت ہوتا ہے جب درجہ حرارت 26-29 ڈگری سینٹی گریڈ اور نمی کی سطح 60% سے زیادہ ہو محکمہ موسمیات

یہ صورتحال تین سے پانچ ہفتے تک برقرار رہے۔ مزید متاثرہ علاقوں میں 27 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہونے کی صورت میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

ڈینگی مچھروں کی زیادہ سرگرمی کا وقت سورج طلوع ہونے کے دو گھنٹے بعد اور غروب آفتاب سے دو گھنٹے پہلے ہوتا ہے۔ متاثرہ شہرجن میں ڈینگی کا خطرہ ہے ان میں کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، لاڑکانہ اور ملتان شامل ہیں۔

Advertisement

صحت حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مون سون کے بعد بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ پیشگی اقدامات کریں تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔ ڈینگی کنٹرول مراکز اور قومی صحت کی ایجنسیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھیں۔

محکمہ صحت کے مطابق عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں، کھڑے پانی سے بچیں اور اس دوران مچھر کے کاٹنے سے خود کو محفوظ رکھیں تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر