Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیمپئنز ون ڈے کپ، پینتھرز نے مارخورز کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Now Reading:

چیمپئنز ون ڈے کپ، پینتھرز نے مارخورز کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل میں پینتھرز نے مارخورز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

فیصل آباد میں ہونے والے اس فائنل میں مارخورز نے پہلے بیٹنگ کی مگر تو چل میں آیا کے مصداق پوری ٹیم 33.4 اوورز میں صرف 122 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پینتھرز نے مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

عبدالبنگلزئی پینتھرز کے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 41 رنز بنائے، ساجد خان 15، عثمان خان 13 حیدر علی صفر اور عمر صدیق نے 19 رنز بنائے۔

پینتھرز کے کپتان شاداب خان 14 اور رضوان محمود 16 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement

مارخورز کے عاکف جاوید اور محمد عمران نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہنواز دہانی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل مارخورز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا، پوری ٹیم 33.4 اوورز میں 122 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

مارخورز کی جانب سے فخر زمان نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے، بسم اللہ خان 16 اور حسیب اللہ خان نے 27 رنز بنائے۔

مارخورز کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

پینتھرز کے محمد حسنین اور عرفات منہاس نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ساجد خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ علی رضا اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر