
ہم بھاگنے والے نہیں مگر گمشدگیاں نہیں ہونی چاہییں، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت صرف ایک جلسے کی مارہے، ہم پارلیمنٹ کے باہر سے نہیں، اندرسے گرفتارہوئے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بیرسٹرگوہرنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ نقاب پوش لوگ آئے، دروازوں کو چابیوں سے کھولا گیا، چابیاں کس نے دیں، لائٹس کس نے بند کرائی، تحقیقات کرائیں، ایم این ایز پارلیمنٹ ہاؤس کی چاردیواری میں موجود تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیرداخلہ نے کہا تھا یہ دہشت گرد ایک ایس ایچ او کی مارہیں، جلسے کی اجازت دی توکنٹینرزلگانے کی کیا ضرورت تھی، ہم بھاگنے والے نہیں، مگر گمشدگیاں نہیں ہونی چاہییں۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہم نے این او سی کے مطابق جلسہ ختم کرنے کا پروگرام بنایا تھا، جلسے کے لیے گئے توہماراراستہ روکا گیا، ہرطرف کنٹینرزتھے۔
انھوں نے کہا تھا کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے وزیراعلیٰ کے پی بروقت نہیں پہنچ سکے، ہم نے لائٹس نہیں لگائی تھیں ہمارا ارادہ 6 بجے جلسہ ختم کرنے کا تھا۔
بیرسٹرگوہرنے اظہارخیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک اورجمہوریت کی خاطرراستہ بند نہ کریں بلکہ راستہ نکالیں، کیا یہ شادی ہال تھا جو کہا گیا جلسہ شام 7 بجے ختم کردیا جائے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News