Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی ٹی ڈی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 33 دہشتگرد گرفتار

Now Reading:

سی ٹی ڈی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 33 دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 33 دہشتگرد گرفتار ( فائل فوٹو)

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 33 دہشتگرد گرفتارکر لیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 475 آئی بی اوز اپریشن کیے۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 33 دہشت گردوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی لاہور، گوجرانوالہ، میانوالی، بہاولپور، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، رحیم یارخان، بکھروغیرہ میں کی گئی، آپریشن کے دوران لاہورسے جماعت الحرارکے خطرناک دہشت گرد کو گرفتارکیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، دھماکہ خیز جیکٹ،۔ہینڈ گرنیڈ، 2 ڈیٹونیٹر، 26 حفاظتی فیوزوائر، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔ دہشت گردوں کی شناخت خبیب احمد، سیف اللہ، ظہیراحمد، احمد، حافظ مطلوب، حمزہ جاوید وغیرہ نام سے ہوئی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔  رواں ہفتے میں 3674 کومبنگ آپریشنز کے دوران1431 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 186331 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

Advertisement

حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پرعمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر