
محکمہ زراعت سندھ نے حالیہ بارشوں سے فصلوں کو ہونے والے نقصانات کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔
وزیر زراعت سندھ محمد بخش مہر کے مطابق بارشوں سے کاشت کاروں کو 86.86 بلین روپے کا نقصان ہوا اور 5 لاکھ 41 ہزار 351 ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2 لاکھ 93 ہزار 580 ایکڑ اراضی پر کھڑی کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا جبکہ 35 ہزار 271 ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصل کو مکمل اور 2 لاکھ 69 ہزار ایکڑ کو جزوی نقصان پہنچا۔
وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ 53 ہزار 195 ایکڑ پر کھڑی کھجور کی فصل مکمل طور پر خراب ہو چکی ہے جبکہ 32 ہزار 849 ایکڑ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 26 ہزار 382 ایکڑ پر کھڑی گنے کی فصل کو مکمل نقصان پہنچا، 69 ہزار 689 ایکڑ گنے کی فصل کو جزوی نقصان پہنچا، غیرمعمولی بارشوں سے کپاس 21 فیصد اور کھجور کی 41 فیصد فصل تباہ ہوگئی۔
وزیر زراعت سندھ کے مطابق بارشوں سے 3.4 فیصد ٹماٹر، 22 فیصد تل، 58 فیصد پیاز اور 21 فیصد کپاس تباہ ہوگئی، جبکہ مرچ کی فصل کو 12 فی صد اور سبزیوں کو 18 فیصد نقصان پہنچا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بدین، دادو، گھوٹکی، سکھر، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں فصلوں کو نقصان پہنچا، سانگھڑ، ٹھٹھہ اور سجاول میرپورخاص میں بھی فصلوں کونقصان پہنچا، خیرپور، عمرکوٹ، ٹنڈوالہٰ یار اور شکارپور میں بھی بارشوں سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
وزیر زراعت سندھ محمد بخش مہر کا مزید کہنا تھا کہ شہید بینظیر آباد، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان اور تھرپارکر میں بھی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News