Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک سے دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کریں گے، اسحاق ڈار

Now Reading:

ملک سے دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کریں گے، اسحاق ڈار
اسحاق ڈار

ملک سے دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کریں گے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کریں گے، پی ٹی آئی دور میں فتنہ الخوارج کو ملک میں بسایا گیا۔

لندن میں نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یومِ دفاع کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یومِ دفاع پاکستان پرغازیوں اور شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے بہت مشکل حالات میں ملک کی باگ دوڑ سنبھالی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کوشاں ہیں۔ انشااللہ پاکستان جلد ایک خوشحال ملک ہوگا۔ اوورسیز پاکستانی قیمتی سرمایہ ہیں۔ بڑی تعداد میں پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹ کا حصہ ہیں۔ پاکستانیوں نے برطانیہ کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دہشتگردی پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔ فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز دن رات کوشاں ہیں۔ انشااللہ دہشتگردی کو جلد جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے۔ پی ٹی آئی دور میں فتنہ الخوارج کو ملک بسایا گیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ملک کے معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں۔ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ماضی میں مثبت سمت جاتی ہوئی معیشت کو منفی سمت موڑ دیا گیا تھا۔

Advertisement

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے مزید کہا کہ نوازشریف کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت مضبوط ہوئی۔ نواز شریف نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا۔ نواز شریف کی حکومت میں پاکستان دنیا کی 24 ویں معیشت بن چکا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر