قانون سازی یا ترمیم کا ایک طریقہ کار ہے، بہ طور اتحادی ہمیں بھی شکوہ ہے، فاروق ستار
فاروق ستار کا کہنا ہے کہ قانون سازی یا ترمیم کا ایک طریقہ کار ہے، بہ طوراتحادی ہمیں بھی شکوہ ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا کہ قانون سازی یا ترمیم کا ایک طریقہ کار ہے، پہلے دن سے واضح تھا کہ ایک آئینی ترمیم لائی جارہی تھی۔ ایم کیو ایم کو فار گرانٹڈ لیا جاتا ہے۔
فاروق ستارنے کہا کہ یہ بھی طے ہوگیا کہ اتوارکے دن اس کو لایا جائیگا، اتوار کو عام طور پر اجلاس بلایا نہیں جاتا، اپوزیشن اس بات کا شکوہ کررہی ہے کہ ڈرافٹ نہیں ملا ورکنگ پیپر نہیں ملا۔
انھوں نے کہا کہ ہم حلیف ہیں تو ہمارا بھی گلہ ہے، بڑا اچھا مجموعی اتفاق ہورہا تھا صرف طریقہ کارپراختلاف تھا، بل کے مسودے میں غیر ضروری بوجھ ڈالا گیا ہے اس پربھی اختلاف تھا۔
فاروق ستارنے مزید کہا کہ مضبوط اضلاع اورمضبوط بلدیاتی ادارے ملکی استحکام کی ضمانت ہونگے، آئینی پیکج کا ورکنگ پیپرخصوصی کمیٹی میں پیش کردیا جاتا، صوبائی خودمختاری آپ نے تب ایڈریس کرنا شروع کی جب آپ نے دیکھا پارلیمانی نظام مضبوط نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
