
اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث 4 فلائٹس کا رخ لاہور ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خراب موسم کے باعث ریاض سے آنے والی فلائٹ ای آر 808 کا رخ لاہور موڑ دیا گیا، جبکہ جدہ سے آنے والی پرواز پی اے 271 کا رخ لاہور موڑ دیا گیا۔
کراچی سے آنے والی پرواز پی ایف 123 کا رخ بھی لاہور موڑ دیا گیا اور کوالالمپور سے آنے والی پرواز پی کے 895 کا رخ لاہور موڑ دیا گیا۔
چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائےسول ایوی ایشن افتخار احمد کا کہنا تھا کہ رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کراچی سے آنے والی پرواز میں سوار تھے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سے اسلام آباد آنے والی نجی فلائٹ کو لاہور موڑ دیا گیا، جہاز میں رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو بھی سوار تھیں۔
چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائےسول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ نوید قمر، قادر پٹیل اور فاروق ستار سمیت دیگر اراکین سوار تھے، اللہ پاک کے کرم سے تمام مسافر محفوظ ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاز نے محفوظ لینڈنگ کی، موسم کی خرابی کی وجہ سے فلائٹ کا رخ موڑا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News