
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوٹ مار اور تعصب کی آگ حیدرآباد میں پھیلائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بوری بند لاشوں کا کلچر جو کراچی سے چلا اور حیدرآباد میں بھی رہا، پاکستان میں ایسا طبقہ حکمران رہا جس نےعوام کا خون پیا۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ سندھ میں ہزاروں کی تعداد میں گھوسٹ اسکولز ہیں، سندھ حکومت لوٹ مار کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنے صوبے کے لوگوں کا حق مار رہی ہے، سندھ میں 80 لاکھ بچے ایسے ہیں جن کو اسکولوں میں ہوناچاہئے، 17 سال سے حکومت میں ہیں لیکن حیدرآباد میں کوئی سرکاری یونیورسٹی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سندھ کو ظالموں کے شکنجے سے آزادی دلائے گی۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی سب آئی پی پیز میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News