
امیر جماعت اسلام حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ ہماری حکومتیں ہماری ترجمان نہیں ہیں۔
کراچی کے ایکسپور سینٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ دنیا میں سارے راستے بند نہیں ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں، ہماری حکومتیں ہماری ترجمان نہیں ہیں، ہمیں صحت کی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کرتے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ انبیاء کی سرزمین اب صیہونیوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، نوجوان کہتے ہیں اس ملک میں ہمارا مستقبل نہیں ہے، اگر نوجوان دیکھنا چاہتے ہیں کہ اُمید کیا ہے تو فلسطین کو دیکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چیزوں سے لاتعلق ہونے سے قومیں برباد ہو جاتی ہیں، مسئلہ حکمران طبقہ ہے، ریاست میں صحت اور امن ملنا چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امن فراہم کرنا ریاست کا کام ہے، یہ کام نہیں کر سکتے تو حکومت کس لیے آتی ہے؟۔
سندھ میں تعلیم کا بجٹ 454 ارب ہے، پنجاب میں تعلیم کا بجٹ 669 ارب ہے، یہ بجٹ کم نہیں ہے اگر یہ بجٹ درست استعمال ہو۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم بہت بہترہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News