
اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے بعد یمن میں ایک بڑا فضائی حملہ کیا ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے یمن پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں جن میں حوثیوں کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
حوثی میڈیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راس عیسیٰ اور الحدیدہ میں بجلی گھروں اور ایک بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب اسرائیل نے جنوبی بیروت میں حزب اللہ کے مضبوط گڑھ دہیح سمیت لبنان بھر میں مزید حملے کیے ہیں۔
اسی مضافاتی علاقے میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کو جمعے کے روز شہید کیا گیا تھا – اسرائیل کا اب کہنا ہے کہ اس حملے میں حزب اللہ کے 20 دیگر رہنما ہلاک ہوئے تھے۔
لبنانی ذرائع ابلاغ نے اتوار کے روز درجنوں ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے جن میں شمال مشرقی لبنان کے شہر زبود میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد بھی شامل ہیں۔
لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بیروت کے جنوب میں سیدون شہر کے قریب ہونے والے ایک حملے میں 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News