کراچی کے علاقے شاہ فیصل 3 نمبر کے قریب رہائشی عمارت کے نیچے قائم غیرقانونی پٹرول پمپ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
چیف فائر آفیسر اشتیاق خان کا کہنا ہے کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں تھی عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
چیف فائر آفیسر کے مطابق عمارت کے نچلے حصے میں لگی آگ پر کنٹرول کر لیا ہے جبکہ عمارت کی پہلی منزل پر فلیٹ میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں پھنسے افراد کو چھت پر بھیج دیا ہے اور ریسکیوآپریشن جاری ہے، غیر قانونی پٹرول پمپ رہائشی عمارت کے نیچے قائم تھا۔
آگ کے باعث دس سے زائد موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
ریسکیو حکما کے مطابق عمارت میں پھنسے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے، عمارت کے اندر سے ایک شخص کو نیم بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا ہے، جبکہ ایک شخص کی لاش بھی نکال لی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
