Advertisement
Advertisement
Advertisement

دو اکتوبرکو سماعت ہے، امید ہے اس مرتبہ مسئلہ حل ہو جائے گا، بیرسٹر گوہر

Now Reading:

دو اکتوبرکو سماعت ہے، امید ہے اس مرتبہ مسئلہ حل ہو جائے گا، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہرعلی

دو اکتوبرکو سماعت ہے، امید ہے اس مرتبہ مسئلہ حل ہو جائے گا، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہرعلی خان نے  کہا ہے کہ دواکتوبرکوسماعت ہے، امید ہے اس مرتبہ مسئلہ حل ہوجائے گا، سپریم کورٹ پہلے ہی یہ مسئلہ حل کرچکی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرعلی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے بہترین انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تھے، کسی نے انٹرا پارٹی الیکشن پراعتراض نہیں کیا تھا۔

بیرسٹرگوہرنے کہا کہ الیکشن کمیشن نے لیٹرجاری کیا تھا اس میں صرف ایک نکتہ اٹھایا گیا تھا، میں نے بطور پارٹی چیرمین پارٹی عہدیداران کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، سپریم کورٹ نے میرے نوٹی فکیشن کو قبول کیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں درخواست دی کہ کس کی کنفرمیشن قبول کریں، پی ٹی آئی کا کوئی اسٹرکچر دستیاب نہیں ہے، یہ بات غلط تھی کیونکہ ہمارا اسٹرکچر دستیاب ہے۔

بیرسٹرگوہرعلی خان نے کہا کہ ڈاکیومنٹس الیکشن کمیشن کے سامنے تھے، ہم نے الیکشن کمیشن کے سوال کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا تھا، اس پر سپریم کورٹ نے 14 ستمبرکو الیکشن کمیشن کو آرڈرکیا۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوحکم دیا، ریزروسیٹوں کوچھوڑیں، موجودہ 40 ایم این ایزکانوٹی فکیشن کریں، دواکتوبرکوسماعت ہے، امید ہے اس مرتبہ مسئلہ حل ہوجائے گا، سپریم کورٹ پہلے ہی یہ مسئلہ حل کرچکی ہے۔

بیرسٹرگوہرعلی نے مزید کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن اس مرتبہ مزید روڑے نہیں اٹکائے گا، امید ہے الیکشن کمیشن ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر