
ایسے ریٹیلرز جو ٹیکس نیٹ میں موجود ہیں ان پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، وزیرِاعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح سنگل ڈجٹ پر آنے کے اعلان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل وکرم سے حکومتی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے، اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد پر آنا معیشت میں بہتری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی کم ترین شرح کا سہرا حکومتی ٹیم کی محنت کو جاتا ہے، افراط زر میں کمی وزارت خزانہ کی رپورٹ کےعین مطابق ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کہا گیا اگست 2024 میں افراط زر 9.5 سے 10.5 فیصد کے درمیان رہے گی، ستمبر میں افراط زر میں کمی کی پیشگوئی خوشخبری سے کم نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں بھی افراط زر کی شرح کو سنگل ڈجٹ پر چھوڑ کر گئے تھے، اپنی سیاست کی قربانی دے کر ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی ٹیم کی محنت کی وجہ سے ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، میں نے کہا تھا کہ عوام کی پریشانیوں کو کم کرنے تک سکون سے نہیں بیٹھوں گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہے کہ اپنے عہد کی تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News