اپوزیشن اتحاد کے وفد کی اختر مینگل کو استعفیٰ واپس لینے کی کوششیں ناکام ہو گئی۔
محمود اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد کا ایک وفد اختر مینگل کا منانے ان کی رہائش گاہ پہنچا تھا۔
اپوزیشن اتحاد کی مشاورت کے بعد رہنما اختر مینگل کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔
اختر مینگل سے ملاقات کے لیے اپوزیشن وفد میں اسد قیصر، لطیف کھوسہ، اخونزادہ حسین یوسفزئی اور رؤف حسن شامل تھے۔
اپوزیشن اتحاد کے وفد میں جے یو آئی شیرانی گروپ کے رہنما مولانا شجاع الملک اور مجلس وحدت المسلمین کے ناصر شیرازی بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے وفد نے اختر مینگل کو اسعفیٰ واپس لینے کا مشورہ دیا اور آل پارٹیز کانفرنس کے مقاصد سے آگاہ کیا۔
اپوزیشن اتحاد کے وفد نے اختر مینگل کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
اپوزیشن اتحاد نے اختر مینگل کو کہا کہ آپ اسمبلی میں ایک مضبوط آواز بن سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر مینگل نے اپوزیشن اتحاد کے وفد کو بتایا کہ پارلیمنٹ غیرمؤثرہے اور میری واپسی ناممکن ہے، اور وہ اپوزیشن کےساتھ سڑکوں پر احتجاج میں شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
