
وفاقی وزیر امور کشمیر انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم پاکستان کے خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے اپنے خطاب میں مسئلہ فلسطین کو بھی بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مظالم کو اجاگر کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تاریخی تقریر کشمیری عوام اور فلسطین کے عوام کی امنگوں کی پوری طرح عکاسی کرتی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ہندوستان کے مظالم کو اجاگر کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) اور فلسطین جیسے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر واضح طور پر بات کی۔
وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے خلاف بات کر کے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں، وزیراعظم نے پوری امت مسلمہ کی وکالت کی ہے۔
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج اجاگر کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News