چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا لہذا عید میلادالنبی ﷺ 17 ستمبر بروز منگل کو ہو گی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے رابطے ہوئے، اور ربیع الاول کا چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق شہادتوں پرغور کیا گیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شہادتوں کی جانچ پڑتال کی جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک بھر سے کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزید کہا کہ یکم ربیع الاول 6 ستمبر 2024 کو ہو گی اور عید میلادالنبی ﷺ 17 ستمبر بروز منگل کو ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
