Advertisement
Advertisement
Advertisement

شدید بارشیں؛ 3 سے 4 ستمبرتک پنجاب کے بالائی علاقوں میں دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ

Now Reading:

شدید بارشیں؛ 3 سے 4 ستمبرتک پنجاب کے بالائی علاقوں میں دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ
پی ڈی ایم اے

شدید بارشیں؛ 3 سے 4 ستمبرتک پنجاب کے بالائی علاقوں میں دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ

3 سے 4 ستمبر تک پنجاب کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ، پی ڈی ایم اے پنجاب نے ممکنہ شدید بارشوں کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ و محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے جہلم میں منگلہ اپ اسٹریم کے مقام پرپانی کے بہاؤ میں اضافے کی وارننگ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے سندھ میں نچلے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 3 ستمبر تک دریائے راوی اور دریائے چناب سے ملحقہ ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے کمشنر گوجرانولہ، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، راولپنڈی، گجرات اور ملتان ڈویژنز کو الرٹ جاری کردیا۔

ڈپٹی کمشنرزبھکر، خوشاب، میانوالی، لیہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، راجن پور، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ،  نارووال، حافظ آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور خانیوال کو بھی الرٹ جاری کردیا گیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو اربن فلڈنگ کے پیش نظرالرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ بڑے شہروں میں شدید ممکنہ بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

Advertisement

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں۔

ڈی جی عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔  ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔ عوام الناس کو موجودہ موسمی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔ شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر