Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم ایسا انقلاب نہیں آنے دیں گے جس سے پارلیمنٹ گھر چلی جائے،عرفان صدیقی

Now Reading:

ہم ایسا انقلاب نہیں آنے دیں گے جس سے پارلیمنٹ گھر چلی جائے،عرفان صدیقی

سینیٹرعرفان صدیقی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسا انقلاب نہیں آنے دیں گے جس سے پارلیمنٹ گھر چلی جائے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ 2 دن پہلے جو واقعہ یہاں ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں، اسپیکر نے ان واقعات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے گھر سے نکالا گیا، میری بیوی کی کہنی پر چوٹ آئی، مجھے 75 سال کی عمر میں ہتھکڑی لگا کر کھڑا کر دیا گیا، کاش اس وقت کوئی آئین کی آواز اٹھاتا، کسی نے نہیں کہا کہ غلط ہوا۔

ہمیں بے قصور اندر ڈال دیا، کسی پر چرس ڈال دی، کسی پر بھنگ ڈال دی، اُس وقت بھی 1973 کا آئین موجود تھا جس کا حوالہ آپ دے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے کسی وزیر نے فون نہیں کیا کہ گرفتاری غلط ہوئی۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ اُس وقت ہمارا کوئی ساتھی جیل سے باہر نہیں تھا، بتائیں قائداعظم نے کتنے دھرنے اور لانگ مارچ کیے؟ کیا قائداعظم نے اپنے نوجوانوں کو پٹرول بم چلانے کا کہا تھا؟

Advertisement

سینیٹر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں ہونے والے واقعے کی مذمت میں آپ کے ساتھ شریک ہیں، کیا آپ نے کسی کو بھی خیرسگالی کا پیغام دیا، علی ظفر نے جن خدشات کا اظہار کیا وہ سنجیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے رہنا ہے،کوئی ایسا انقلاب نہیں آئے گا، ہم ایسا انقلاب نہیں آنے دیں گے جس سے سب ملیامیٹ ہو جائے اور پارلیمنٹ گھر چلی جائے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ کبھی آپ 126 دن یہاں بیٹھ کر انقلاب لاتے ہیں، کبھی آپ گالی دے کر انقلاب لاتے ہیں اس طرح انقلاب نہیں آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر