وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے صحافیوں کیلئے نازیبا الفاظ کے استعمال پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے صحافیوں نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔
سینیٹ اجلاس میں شریک صحافی پریس گیلری سے واک آؤٹ کر گئے جبکہ قومی اسمبلی پریس گیلری سے بھی صحافیوں نے واک آؤٹ کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈرعمر ایوب صحافیوں کو منانے کے لیے پریس گیلری پہنچ گئے، پاکستان مسلم لیگ ن کےچیف وہپ ڈاکٹرطارق فضل چوہدری بھی پہنچ گئے۔
اس موقع پر صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان اور سیکریٹری نوید اکبر نے تحفظات سے آگاہ کیا، بیرسڑ گوہر اور عمر ایوب نےعلی امین گنڈاپور کے الفاظ پرغیر مشروط معافی مانگ لی۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ علی امین کے الفاظ پر پہلے بھی غیرمشروط معافی مانگ چکا ہوں، علی امین بھی جلد ہی صحافیوں سے ملاقات کر کے وضاحت دیں گے، ہم صحافیوں کو خطرے میں کسی صورت نہیں ڈال سکتے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ ہم ایوان میں بھی معافی مانگیں گے۔
چیف وہپ ڈاکٹرطارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ سب جماعتیں یہاں ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ صحافیوں کے مسئلے پر ایک ہیں اور تمام سیاسی جماعتیں صحافیوں کے مؤقف کے ساتھ ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ درست ہے صحافیوں کو مشکلات رہتی ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ صحافیوں سے متعلق جو زبان استعمال کی گئی وہ قابل مذمت ہے، سینیٹ بھی اس واقعہ پر معذرت کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
