Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویزالٰہی کے شریک ملزم محمد خان بھٹی کی ریفرنس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر

Now Reading:

پرویزالٰہی کے شریک ملزم محمد خان بھٹی کی ریفرنس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر
انسداد دہشتگردی منتظم عدالت

ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویزالٰہی کے شریک ملزم محمد خان بھٹی نے احتساب عدالت لاہور میں ریفرنس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

وکیل ملزم اورنگزیب ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ محمد خان بھٹی نے کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں کیا، جس ملزم نے مالی فائدہ نہ لیا ہو اس کیخلاف احتساب عدالت ٹرائل نہیں کرسکتی۔

وکیل ملزم نے استدعا کی کہ محمد خان بھٹی کا نام ریفرنس سے نکال دیا جائے۔

نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ان سے استفسارکیا کہ آپ کا کیا مؤقف ہے؟

نیب کے پراسیکیوٹرنے جواب دیا کہ ہم اس درخواست پر مشاورت کے بعد جواب داخل کریں گے۔

Advertisement

احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر محمد خان بھٹی کی درخواست پر نیب سے تحریری جواب طلب کر لیا۔ پرویز الٰہی کے وکیل امجد پرویز نے بھی محمد خان کی درخواست کی حمایت کی۔

امجد پرویزایڈووکیٹ نے کہا کہ پرویزالٰہی کیخلاف بھی مالی فائدہ حاصل کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اس درخواست پرمیں بھی عدالت کی معاونت کرونگا۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی۔ شریک ملزمان نعیم اقبال، آصف اوراصغر کو جیل سے پیش کیا گیا۔

ترقیاتی منصوبوں کی اربوں روپے کی کرپشن اور کک بیکس وصولی کے ریفرنس پراحتساب عدالت نے پرویز الٰہی اور دیگر کیخلاف ریفرنس پر سماعت 17 اکتوبرتک ملتوی کر دی۔

چوہدری پرویزالٰہی ویل چیئرزپرعدالت میں پیش ہوئے۔ شریک ملزم سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو جیل سے پیش کیا گیا۔

وکلا ملزمان نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے سے پہلے عدالتی دائرہ کارکا فیصلہ کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر