Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت نےفریقین کو پی اے ای سی کے ترقیاتی منصوبے میں مداخلت سے روک دیا

Now Reading:

عدالت نےفریقین کو پی اے ای سی کے ترقیاتی منصوبے میں مداخلت سے روک دیا
سندھ ہائی کورٹ

عدالت نےفریقین کو پی اے ای سی کے ترقیاتی منصوبے میں مداخلت سے روک دیا

عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت تک ترقیاتی منصوبے میں مداخلت سے روکتے ہوئے تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے منصوبے میں مقامی افراد کی مداخلت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، بیرسٹر زہرا ویانی نے مؤقف اپنایا کہ منصوبے کے تحت کینیپ سے بلدیہ گرڈ اسٹیشن تک 132 کے وی کی پاورلائن کی تعمیرجاری ہے۔

بیریسٹرزہرا ویان نے مؤقف اپنایا کہ ‎26 کلومیٹرطویل پاورلائن منصوبے میں 131 میں سے 128 پول کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے۔

وکیل اٹامک انرجی کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ مقامی گودام کے مالک منصوبے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، اس پرعدالت نے پوچھا کہ گودام پاور لائن سے کتنے دورہیں؟ بیرسٹر زہرا ویانی نے جواب دیا کہ گودام پاورلائن سے 90 فٹ دورہیں۔

وکیل نے استدعا کی کہ گودام کے مالک کو تعمیرات کے دوران مداخلت سے روکا جائے۔ متعلقہ حکام کو منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے درخواست گزار سے معاونت کا حکم دیا جائے۔

Advertisement

اس کے ساتھ ہی عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت تک ترقیاتی منصوبے میں مداخلت سے روکتے ہوئے تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

درخواست میں سندھ حکومت، بورڈ آف ریوینیو، ایل ڈی اے اور پولیس سمیت گودام کے مالک کو فریق بنایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر