Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت قومی صحت میں رائٹ سائزنگ سفارشات تیار

Now Reading:

وزارت قومی صحت میں رائٹ سائزنگ سفارشات تیار

وزارت قومی صحت میں رائٹ سائزنگ سفارشات کوحتمی شکل دےدی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت صحت پر سفارشات رائٹ سائزنگ کمیٹی کو بھجوا دی گئیں، رائٹ سائزنگ کمیٹی سفارشات پرحتمی عملدرآمد پلان تیارکرےگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت پرمجوزہ عملدرآمد پلان وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا، حکومت کا کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کوبھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سفارشات کے مطابق پی ایم ڈی سی میں گریڈ ایک سے 16 کی 98 آسامیاں ختم کی جائیں گی، وزارت خزانہ پی ایم ڈی سی کے بینک اکاؤنٹس کی نگرانی کرے گی۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد انتظامیہ کو منتقل ہو گی۔

Advertisement

ہیلتھ سروسز اکیڈمی، فیڈرل میڈیکل کالج کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، ایچ ایس اے، فیڈرل میڈیکل کالج اسلام آباد انتظامیہ کو منتقل ہو گی جبکہ پرائمری ہیلتھ کیئر کے تحت ورٹیکل پروگرامز جاری رہیں گے۔

پی ایچ سی کے ورٹیکل پروگرامز بیرونی فنڈنگ تک جاری رہیں گے، پاکستان فارمیسی کونسل پر نظرثانی کی جائے گی اور ڈرگ ریگولیشنز، شعبہ انسداد وبائی امراض وزارت صحت کے ماتحت رہے گا۔

ذرائع کے مطابق سفارشات کے تحت ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار ڈریپ سے الگ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر