
صیہونی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے مزید 3 کمانڈرز کو شہید کر دیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کمانڈرز کے علاوہ حزب اللہ کے 70 کارکنوں کو بھی شہید کر دیا گیا ہے۔
آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں بمباری کے دوران حزب اللہ کے 3 اہم کمانڈرز شہید ہو گئے ہیں، آئی ڈی ایف کا مزید کہنا تھا کہ یہ تینوں کمانڈرز اسرائیل کے مختلف شہروں پر حملوں کے ذمہ دار تھے۔
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے ابھی تک اپنے 3 کمانڈرز کی شہادت پر فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
یار رہے صیہونی افراج نے حزب اللہ کے متعدد سینئر کمانڈرز اور اہلکاروں کو شہید کیا ہے، جن میں سربراہ حسن نصراللہ، اور قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News