
صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت کیا ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں میجرعاطف خلیل، نائیک آزاد اللّٰہ اور لانس نائیک غضنفرعباس کو قوم کی جانب سے سلام پیش کیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم فتنۃ الخوارج کے خلاف اپنی فورسزکے ساتھ ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دفاع وطن کی خاطر ہمہ وقت چوکس ہیں۔
صدرمملکت نے بنوں میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کیلئے بلندی درجات کی دعا اورشہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی، صبرجمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بھی ضلع بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہرقسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم نے آپریشن میں شہید ہونے والے میجرعاطف خلیل، نائیک آزاد اللّٰہ اورلانس نائیک غضنفرعباس کی بلندی درجات کی دعا اوران کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بھی بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں میجرسمیت 3 جوانوں کی شہادت پرخراج عقیدت اورشہدا کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News