سنگجانی میں قیدی وینز پر حملے کی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق قیدی وینا پر ڈیوٹی کرنے والے 3 اے ایس آئی سمیت 13 پولیس ملازمین کو معطل کردیا گیا، تمام 13 اہلکاروں کی سی ڈی آر نکلوا لی گئی ہے۔
معطل کئے گئے اہلکاروں میں تین ایس آئی، پانچ ہیڈ کانسٹیبل اور پانچ کانسٹیبل شامل ہیں۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزمان اور ان سے ملاقات کیلئے آنے والے افراد نے احاطہ عدالت اور اے ٹی سے گیٹ پر نعرے بازی کی، جبکہ کچھ افراد قیدی وینز کا تعاقب بھی کرتے رہے۔
قیدی وینز ڈیوٹی پر معمور اہلکاروں نے تمام معاملات پر افسران کو بروقت آگاہ نہیں کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
