چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق 30 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کی تقریب حلف برداری ایوان صدرمیں منعقد ہوئی، صدرِمملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحیٰی آفریدی سے حلف لیا۔
تقریبِ حلف برداری میں وزیرِاعظم شہبازشریف، آرمی چیف سید عاصم منیر، سروسز چیفس، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق شریک تھے۔
تقریب حلف برداری میں وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز، وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور، گورنرخیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی، اعلیٰ عدلیہ کے سینئرججز، وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ، امیرمقام، علیم خان، پارلیمنٹیرینزاورسرکاری حکام بھی شریک تھے۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس کے لیے نامزد کیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان یحیحی آفریدی نے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔ چیف جسٹس یحیحی آفریدی 25 اکتوبر2027 تک چیف جسٹس پاکستان رہیں گے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی 23 جنوری 1965 کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہورسے حاصل کی، گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن جبکہ پنجاب یونیورسٹی لاہورسے ایم اے معاشیات کی ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے کامن ویلتھ اسکالر شپ پر جیسس کالج کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری بھی حاصل کی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے1990ء میں ہائی کورٹ کے وکیل کی حیثیت سے پریکٹس شروع کی اور2004ء میں سپریم کورٹ کے وکیل کے طور پر وکالت کا آغاز کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
