Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلون مسک ایک دن میں 92 کھرب روپے کے مالک بن گئے

Now Reading:

ایلون مسک ایک دن میں 92 کھرب روپے کے مالک بن گئے

دنیا کے امیر ترین اور ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 92 کھرب روپے کا اضافہ ہو گیا۔

سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک کی دولت میں 92 کھرب روپے کا اضافہ دنیا کے بیشتر ممالک کے سالانہ بجٹ سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

امریکا کے معروف جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کے اکاؤنٹ میں گزشتہ روز 33 ارب 50 کروڑ ڈالر (92 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کی خطیر رقم منتقل ہوئی۔

امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایلون مسک کو حاصل ہونے والے یہ رقم دراصل ان کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے، ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں گزشتہ روز 22 فی صد اضافہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک پہلے ہی اس حوالے سے ایک پیشگوئی کر چکے ہیں کہ 2025 میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 30 فی صد اضافے کا امکان ہے۔

Advertisement

ٹیسلا کے ترجمان کے مطابق ایلون مسک کمپنی کے 21 فی صد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فی صد حصہ بھی ٹیسلا سے ہی آتا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ایلون مسک 270.3 ارب ڈالر کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، دوسرے نمبر پر جیف بیزوز ہیں جو 209 ارب ڈالرز کے مالک ہیں جبکہ میٹا کے مالک مارک زکر برگ 201 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر