
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دیئے ہیں اور اور اس کا زہر نکال دیا ہے۔
اپنی رہائش گاہ کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ میڈیا گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے بانی سے ملاقات کی،ان کی حالت بتائی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو تشدد کا سامنا رہا، کارکنان گرفتار ہوئےہیں، بل پیش نہیں ہوا اب بھی مفاہمت کا وقت ہے، اب بھی کچھ چیزوں پر ہم مفاہمت کی کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کو شخصیات کے بیچ یرغمال نہیں بنانا چاہیے، پی ٹی آئی ووٹنگ کا بائیکاٹ کر رہی ہے تو یہ ان کا حق ہے۔
جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ بل کے مسودے پر کوئی جھگڑا نہیں رہا، پی ٹی آئی کا اختلاف بنیادی حق ہے،اس کو سپورٹ کرتا ہوں۔
آئین کسی کا نہیں،قوم کا ہوتا ہے، میں نےاسمبلی میں اصولی مؤقف اپنایا تھا، کہا تھا آئینی ترمیم کو ججز کی شخصیات پر یرغمال کیوں بنا رہے ہیں؟۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ ہم پیکج پر متفق ہیں، جزیات پر تحفظات ہوئے تو ترمیم کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News