
اے این پی کی جانب سے خیبر پختونخوا کا نام صرف پختونخوا رکھنے کی تجویز پر صوبہ ہزارہ تحریک نے مخالفت کی ہے۔۔
اس حوالے سے صوبہ ہزارہ تحریک کے وفد کی چیئرمین کی قیادت میں رانا ثنااللہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وفاقی وزیرکو وفد نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، چیئرمین تحریک سردار یوسف نے اے این پی کی جانب سے خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی تجویز کی مخالفت کی گئی۔
چیئرمین نے کہا کہ ہم اے این پی کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی کی تجویز کو ترمیم کا حصہ نہ بنایا جائے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میں کل کابینہ میں یہ مسئلہ اٹھاؤں گا، صوبہ ہزارہ کے قیام کا مطالبہ عوام کا آئینی مطالبہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News