وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
ترکمانستان کے وزراء کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیر برائے امور خارجہ جناب راشد میریدوف کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی.
شہاز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں ترکمانستان کی بطور مہمان خصوصی شرکت کا خیرمقدم کیا
وزیراعظم نے ترکمانستان کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکمان قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
شہباز شریف نے دونوں فریقین کی طرف سے دوطرفہ تعاون کی مکمل استعداد بالخصوص تجارت، توانائی اور علاقائی روابط کے شعبوں میں مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
عزت مآب میریدوف نے شنگھائی تعاون تنطیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد دی اور ترکمان قیادت کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
کابینہ کے نائب چیئرمین راشد میریدوف نے پاکستان ترکمانستان تعلقات کو مزید مضبوط اور قریبی بنانے کے لیے ترکمانستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
