Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلیجنس آپریشن، 8 خوارج ہلاک، میجر سمیت 3 اہلکار شہید

Now Reading:

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلیجنس آپریشن، 8 خوارج ہلاک، میجر سمیت 3 اہلکار شہید

سیکیورٹی فورسز کا بنوں کے علاقے بکاخیل میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج جہنم واصل ہو گئے، جبکہ میجر عاطف سمیت 3 اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج کی ہلاکت کے علاوہ 7 خوارج زخمی بھی ہوئے ہیں۔

شہدا میں پاک فوج کے 31 سالہ میجر عاطف کے علاوہ 36 سالہ نائیک آزاد اللہ اور 35 سالہ لانس نائیک غضنفر عباس بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

علاقے سے خوارج کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر