 
                                                                              لاہور میں ڈی جی اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں کھیلتا پنجاب گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم اور ڈائریکٹر اسپورٹس یاسمین اختر بھی موجود تھے جبکہ پنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسران نے بھی شرکت کی۔
ڈی جی اسپورٹس پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ یکم نومبرکو پنجاب کے تمام اضلاع میں کھیلتا پنجاب گیمز کا افتتاح ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز میں ایک لاکھ بیس ہزار کھلاڑی رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، گیمز میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کھیلتا پنجاب گیمز میں کوئی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی، پہلے مرحلے میں یکم نومبر سے 14 نومبر تک ڈسرکٹ سطح پر 6 گیمز کے مقابلے ہوں گے۔
کرکٹ کے علاوہ باقی تمام گیمز میں لیگ سسٹم کے تحت میچز کروائے جائیں گے، کھیلتا پنجاب گیمز میں کھلاڑیوں کو پنجاب کی تاریخ میں سب سے زیادہ انعامات دیئے جائیں گے۔
کھیلتا پنجاب گیمز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے سپورٹس افسران کو کیش ایوارڈ دیئے جائیں گے۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے رجسٹریشن میں ناقص کارکردگی پر جہلم، گجرات اور چینوٹ کے ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسران کی سرزنش کی اور انہیں وارننگ دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 