
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہر شہر کو محفوظ بنانے کے عزم کے تحت شیخوپورہ کو بھی پنجاب کے سیف سٹیز میں شامل کر لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق شیخوپورہ پنجاب کا چوتھا شہر ہے جو سیف سٹیز میں شامل ہوا ہے۔ پنجاب کے 18 شہروں کو سیف سٹی بنانے کے پروگرام کا آغاز آج شیخوپورہ سے کر دیا گیا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شیخوپورہ پہنچی جہاں نے نے سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے 2 ہفتے میں مزید 5 شہروں میں سیف سٹی فعال کرنے کی ہدایت کی اور مارچ تک تمام 18 بڑے شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ فعال کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیف سٹی شیخوپورہ کی ویڈیو وال کا بھی مشاہدہ کیا اور سیف سٹی شیخوپورہ میں جدید مواصلاتی آلات کا معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا جہاں ایم ڈی سیف سٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پولیس کمیونی کیشن آفیسرز سے بات چیت کی اور سیف سٹی کیمروں سے بازاروں کا معائنہ کیا۔
بریفنگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بتایا گیا کہ شیخوپورہ کے 52 اہم مقامات پر 273 کیمرےنصب کیے گئے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار طریقے سے ای چالان ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News