Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آبادمیں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

Now Reading:

اسلام آبادمیں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات
اسلام آباد سیکیورٹی

اسلام آبادمیں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ہویں سربراہ اجلاس کے لیے سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ 

15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی ایس سی او کانفرنس کے لیے پاک فوج اسلام آباد کے ریڈ زون کی سیکیورٹی سنبھال چکی ہے۔ پاک فوج کی دستے اسلام آباد اورگردونواح کے علاقوں میں گشت بھی کررہے ہیں۔

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ فوج کی اسلام آباد کے متعلقہ علاقوں میں تعیناتی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

پاک فوج اسلام آباد کی شاہراہ سری نگرکی سیکیورٹی پربھی متعین کی گئی ہے۔ پاک فوج نہ صرف ریڈ زون بلکہ ڈی چوک جانے والے تمام راستوں پربھی ذمہ داریاں سنبھال چکی ہے۔

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت تعیناتی کے دوران فروج کے فرائض متعین کیے گئے ہیں۔

Advertisement

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کرنے کے فیصلے کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ فوج کی موجودگی کے دوران ہونے والے اقدامات کو بھی کسی ہائی کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تعیناتی کے دوران فوج کو واضح اورغیر مبہم رولزآف انگیجمنٹ بھی دے دیے گئے ہیں۔ کسی بھی شرپسند کو کسی بھی صورت امن و امان کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر