
نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست مسترد کرنے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری
تحریری جواب داخل نہ کرانے پرعدالت نے اظہاربرہمی کرتے ہوئے فریقین کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف کیس سماعت 13 نومبرتک ملتوی کردی۔
جسٹس شجاعت علی خان نےکہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بلایا وہ تشریف نہیں لائے۔ کیوں نہ اٹارنی جنرل کو بلالیاجائے۔ عدالت نے تحریری جواب طلب کیا تو فریقین نے جواب جمع نہیں کرایا۔ کیا عام سائل کےلئے ایک قانون اورآپ کےلئے دوسرا قانون ہے۔
درخواست گزارمنیراحمد کےوکیل اظہرصدیق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چارجون سے آج تک جان بوجھ کر جواب نہیں دیا جا رہا۔ بانی پی ٹی آئی کی حد تک نیب آرڈیننس کا اطلاق کرکے امتیازی سلوک کیاجارہاہے۔
وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ نیب ترامیم کے برعکس چودہ روزہ جسمانی ریمانڈکی بجائے چالیس دن ریمانڈ لیا جا رہا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت جسمانی ریمانڈ کی مدت بڑھانے کی نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News