اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع
ذرائع کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں ملاقاتوں پرپابندی تاحکم ثانی رہے گی، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پرپابندی میں توسیع پنجاب حکومت نے کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے، جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پربھی ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے 4 اکتوبرسے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی، 18 اکتوبرکو جیل ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع کی گئی تھی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث جیل میں ملاقاتوں پر پابندی تاحکم ثانی رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
