پرویزالٰہی، راسخ الٰہی اور زارا الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیے گئے
سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی، راسخ الٰہی اور زارا الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیے گئے۔
لاہورہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی رپورٹ کی روشنی میں پرویزالٰہی اور دیگر کی درخواست نمٹا دی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیے ہیں۔
لاہورہائیکورٹ میں جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز ذکا پیش ہوئے۔
سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے وکیل ابوذرسلمان نیازی نے دلائل دیے، انھوں نے مؤقف اپنایا کہ چوہدری پرویزالٰہی سینئر سیاستدان ہیں، چوہدری پرویزالٰہی فیملی کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودیہ جانا چاہتے ہیں۔
وکیل درخواست گزارنے مؤقف پیش کیا کہ عدالت نے درخواست گزاروں کے نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا، ایف آئی اے نے بے بنیاد سیاسی کیسوں کی بنا پر نام پی سی ایل میں ڈلوایا، استدعا ہے کہ عدالت نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
