
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے صدر میاں رؤف عطا نے میڈیا سے گفتگو کی۔
نو منتخب صدر میاں رؤف عطا نے کہا کہ وکلا نے جو اعتماد دیا اس پر پورا اتروں گا، وکلا کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کروں گا، تمام وکلا کو جیت کی مبارکباد دیتا ہوں۔
میاں رؤف عطا نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کے ساتھ ہیں، وکلا کے الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کو سراہتا ہوں، قوم کو مایوس نہیں کریں گے اور اپنا کردار ادا کریں گے۔
عاصمہ جہانگیر گروپ کے سربراہ احسن بھون نے کہا کہ وکلا اپنے حق کی بات کرتے ہیں، ملک میں مارشل لا نہیں آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہئے، پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھنے والوں نے ہمیں ووٹ دیا۔
سپریم کورٹ بار کے الیکشن کی کوریج پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میاں رؤف عطا آج بطور صدر موجود ہیں، انڈیپنڈنٹ گروپ پارلیمنٹ کے استحکام پر یقین رکھتا ہے۔
احسن بھون کا کہنا تھا کہ کسی بھی آئینی ترمیم اور قانون بنانے کا حق پارلیمان کو ہے، عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں، ادارے میں کسی دوسرے ادارے کی دخل اندازی قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نو منتخب صدر میاں رؤف عطا انتشار پر یقین نہیں رکھتے ہیں، میاں رؤف عطا معیشت تباہ کرنے کی بات نہیں کرتے ہیں۔
عاصمہ جہانگیر گروپ کے سربراہ احسن بھون نے مزید کہا کہ میاں رؤف عطا عدلیہ کی آزادی اور قانون کی بالادستی کی بات کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News